Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سابق ن لیگی ایم پی اے عاطف مزاری بیٹے کی فائرنگ سے جاں بحق

سابق ن لیگی ایم پی اے عاطف مزاری بیٹے کی فائرنگ سے جاں بحق
May 28, 2020

عمر کوٹ ( 92 نیوز)  سابق ن لیگی ایم پی اے عاطف مزاری فاتر العقل بیٹے کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ، واقعہ عمر کوٹ میں پیش آیا ۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد خان مزاری کے کزن سابق ن لیگی ایم پی اے سردار عاطف مزاری اپنے بیٹے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ،ابتدائی معلومات کے مطابق ان کے آبائی گھر عمر کوٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا انکے بیٹے  نے  کلاشنکوف سے فائرنگ کی ۔

سردار عاطف مزاری کو شدید زخمی حالت میں  ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔