Thursday, September 19, 2024

سابق ن لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر آج نیب میں طلب

سابق ن لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر آج نیب میں طلب
June 6, 2018
لاہور ( 92 نیوز) نیب نے سابق  ن لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کو آج  طلب کر لیا، ذرائع کے مطابق  سیف الملوک پرفیروز پورسٹی کے مالکان سے سوا آٹھ کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام ہے ۔ فیروز پورسٹی کے مالکان کو ایل ڈی اے سے این او سی دلوانے کیلئے رشوت لی گئی تھی ،فیروز پور سٹی مالکان کے انکشاف پر نیب نے بینکنگ ٹرانزیکشن حاصل کرلی ہے۔ دوسری جانب نیب  نے سابق مشیر ہوا بازی عرفان الہیٰ بھی 9 جون کو طلب  کر لیا ہے۔ نیب لاہور نے عرفان الہیٰ کو پیشی  کا نوٹس بھجوا دیا، عرفان الہیٰ کو قائداعظم پاورکمپنی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے۔