Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق ن لیگی ایم این اے کے بیٹے کاشہری کی گاڑی پر دھاوا ،مقدمہ درج

سابق ن لیگی ایم این اے کے بیٹے کاشہری کی گاڑی پر دھاوا ،مقدمہ درج
August 1, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں سابق ن لیگی ایم این اے میاں فاروق کا بیٹا شراب کے نشے میں آپے سے باہر  ہو گیا  اور شہری کی گاڑی توڑ ڈالی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر  کے مطابق فہد فاروق  نے سامنے سے گزرنے پر مسلح گارڈز کے ہمراہ شہری کی کار روک لی  ، فہد فاروق نے پسٹل کے بٹ مار کر کار کے شیشے توڑ دئیے اور  اینٹیں بھی برسائیں۔ توڑپھوڑ کے بعد ملزم ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا جب کہ  تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔