Tuesday, November 28, 2023

سابق ن لیگی ایم این اے اصغر حسین شاہ کی ق لیگ میں شمولیت

سابق ن لیگی ایم این اے اصغر حسین شاہ کی ق لیگ میں شمولیت
January 18, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ق کی سیاسی قوت میں اضافہ ہوگیا، مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے اصغر حسین شاہ بھی قافلے میں شامل ہوگئے۔

مسلم لیگ ق کے قافلے میں مزید ہمراہی، مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے اصغر حسین شاہ مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی اور ایم این اے مونس الہی سے ملاقات میں ق لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا۔ اس موقع پرچودھری پرویزالہٰی کاکہنا تھا کہ قومی سلامتی کے اداروں کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کا ماحول ختم ہونا چاہئے۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی مزیدبولے سیاسی قوتیں عوام کے لیے ڈیلیور کریں جنہوں نے انہیں منتخب کیا۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والوں کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں میدان میں اتارا جائے گا، سینٹ کے انتخابی محاذ کے لئے مشاورت سے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارت کے منفی عزائم بے نقاب ہورہے ہیں۔ بھارت امن سے کھیلنے کے لئے جھوٹے منصوبے بناتا ہے، دنیا نوٹس لے۔

اصغرحسین شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کریں گے۔