سابق نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو درگاہ کٹپار شریف میں سپردخاک
سبی (92 نیوز) سابق نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو کو درگاہ کٹپار شریف، سبی میں سپردخاک کردیا گیا۔
سابق نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو کی نمازجنازہ سبی میں آبائی علاقے میں ادا کی گئی جبکہ تدفین درگاہ کٹپار شریف میں کی گئی۔
میر ہزار خان کھوسو کی نماز جنازہ میں سیاسی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔