Monday, October 3, 2022

سابق نااہل وزیراعظم شاہانہ پروٹوکول کیساتھ احتساب عدالت پیش ہوئے

سابق نااہل وزیراعظم شاہانہ پروٹوکول کیساتھ احتساب عدالت پیش ہوئے

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔20 چمچماتی گاڑیوں کے جھرمٹ میں پہنچنے والے سابق وزیر اعظم کے استقبال کیلئے وزرا کی فوج ظفر موج بھی احاطہ عدالت میں موجود تھی۔
پیشی کے موقع پر سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے بھی عدالت کو گھیرے میں لے رکھا تھا ۔ 1500 سکیورٹی اہلکار نوازشریف کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تعنیات تھے ۔ اس موقع پر ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجودتھی ۔ ن لیگی کارکن نوازشریف کے حق میں نعرے لگارہے تھے ۔
عوام کرپشن ریفرنسز پر عدالتی فیصلوں کے تو منتظر ہیں ہی ، تاہم نوازشریف کا نااہلی کے بعد بھی سرکاری سطح پر شاہانہ پروٹوکول ذہنوں میں مختلف سوالات جنم دے رہا ہے ۔