Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق مشیر خزانہ خالد لانگو اسمبلی رکنیت سے مستعفی

سابق مشیر خزانہ خالد لانگو اسمبلی رکنیت سے مستعفی
August 5, 2016
کوئٹہ (92نیوز)سابق مشیرخزانہ میر خالد لانگو بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق سابق سیکرٹری خزانہ سے برآمد ہونے والے کرپشن کے کروڑوں روپے کے بعد تحقیقاتی اداروں نے مشیر خزانہ خالد لانگو کو بھی دھر لیا تھا ۔ مشیر خزانہ اور سیکرٹری خزانہ کے نیب اور ایف آئی اے نے کروڑوں کی جائیدادوں کا بھی سراغ لگا لیا تھا جس کے بعد ان پر کرپشن کے کیس اور بھی مضبوط ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق خالد لانگو نے اپنی بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے ۔ واضح رہےکہ خالد لانگو ابھی تک زیرحراست ہیں ۔