Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق قائم مقام وزیراعلیٰ بلوچستان کا پوتا اور بھانجا قاتلانہ حملے میں زخمی

سابق قائم مقام وزیراعلیٰ بلوچستان کا پوتا اور بھانجا قاتلانہ حملے میں زخمی
April 10, 2015
کراچی (ویب ڈیسک) سابق قائم مقام وزیراعلیٰ بلوچستان میر نصیر مینگل کا پوتا اور بھانجا کراچی میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں کلفٹن میں واقع نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا  ہے۔ قاتلانہ حملہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں  ہوا جس میں میر نصیر مینگل کا پوتا میر مطیع الرحمان مینگل اور بھانجا سمیع اللہ مینگل کو نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق وہ اپنی گاڑی میں گلشن جا رہے تھے کہ راستے میں فائرنگ کی گئی جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔   میر نصیر مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں مل رہیں تھیں۔ ان کے خاندان پر بلوچستان میں بھی حملے ہو چکے ہیں اور اب کراچی میں ان کے پوتے کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جبکہ ان کے بیٹے  کے گھر بم دھماکا  کیا گیا جس میں بیس افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ان کا کہنا حکومت انہیں تحفظ دینے میں  سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔