Thursday, December 1, 2022

سابق فرانسیسی وزیراعظم مینویئل والس کو نوجوان نے تھپڑ جڑ دیا

سابق فرانسیسی وزیراعظم مینویئل والس کو نوجوان نے تھپڑ جڑ دیا

پیرس (ویب ڈیسک) سابق فرانسیسی وزیراعظم مینوئیل والس کو صدارتی انتخابی مہم کے دوران ایک نوجوان نے تھپڑ جڑ دیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ سابق فرانسیسی وزیراعظم مینوئیل کو 18 سالہ نوجوان نے اس وقت تھپڑ مارا جب وہ صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران برٹنی کے علاقے کا دورہ کر رہے تھے۔

مینوئیل والس ایک عمارت سے باہر نکل کر لوگوں سے مصافحہ کررہے تھے۔ اسی دوران ایک نوجوان نے پہلے ان سے ہاتھ ملایا اور پھر تھپڑ مار دیا۔