شعیب اختر نے پی سی بی لیگل ڈیپارٹمنٹ کو نالائق ترین شعبہ قرار دے دیا

راولپنڈی (92 نیوز) سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پی سی بی کے لیگل ڈیپارٹمنٹ کو نالائق ترین شعبہ قرار دے دیا۔
شعیب اختر نے پی سی بی پر میچ فکسنگ کرنے والوں کو بچانے کا الزام لگا دیا۔ راولپنڈی ایکسپریس نے کہا پی سی بی نے پاکستان کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آن لائن بیٹنگ کی اجازت دی اور اب اس سے لا تعلقی کا اظہار کر رہے ہیں۔
سابق فاسٹ باؤلر نے پی سی بی کی لیگل ٹیم پر نشتر برساتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے 15 سال سے ایک ایسے بندہ کو لیگل ایڈوائزر رکھا ہوا جسے ایک کنٹریکٹ تک نہیں پڑھنا آتا۔
سینیئر کرکڑ اینالسٹ مرزا اقبال بیگ نے 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا پی سی بی کو مسائل کو حل کرنے کے لیے قانونی شعبے کو مضبوط بنانا ہو گا۔
شعیب اختر نے فکسنگ کو روکنے کے لیے کریمنل ایکٹ کو قومی اسمبلی سے پاس کروانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔