Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر تشویشناک ہوگئی ،نجی ہسپتال داخل

سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر تشویشناک ہوگئی ،نجی ہسپتال داخل
March 15, 2016
کراچی(92نیوز)سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر تشویشناک ہوگی  کمر اور ٹانگ میں شدید تکلیف کے باعث پرویز مشرف کو نجی ہسپتال میں داخل ہوگئےہیں ۔ تفصیلات کےمطابق  پرویز مشرف کو اتوار کی رات ناسازی طبیعت پر کراچی کے نجی ہسپتال میں لایا گیا تھا جہاں انکے ایم آر آئی سمیت کئی طبی معائنے کے گئے آرتھو پیڈک سرجنز کی ماہر ٹیم نے پرویز مشرف کا تفصیلی معائنہ کیا  جس کے بعد پیر کی صبح انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا تاہم کمر اور ٹانگ میں ایک بار پھر شدید تکلیف کے باعث انہیں ہسپتال داخل کیا گیا ۔ جہاں انہیں درد کش انجیکشن دے کر  وقتی طور پر تکلیف سے نجات دی گی ۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے ڈاکٹروں نے ان کا علاج بیرون ملک ناگزیر قرار دیا ہے  جس کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔