Monday, December 5, 2022

سابق صدر پرویز مشرف کی سردار نبیل گبول سے ملاقات

سابق صدر پرویز مشرف کی سردار نبیل گبول سے ملاقات
کراچی(92نیوز)سابق صدر پرویز مشرف نے سردار نبیل گبول سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور سردار نبیل گبول کی ملاقات  جام کرم علی کی رہائش گاہ پر ہوئی ۔ ملاقات میں حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے بھی شرکت کرنا تھی  مگر وہ نہ آسکے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔