Tuesday, July 27, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

سابق صدر مملکت ممنون حسین خالق حقیقی سے جا ملے

سابق صدر مملکت ممنون حسین خالق حقیقی سے جا ملے
July 15, 2021

کراچی (92 نیوز) سابق صدر مملکت ممنون حسین خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں دو ہفتے سے زیر علاج تھے۔

1940 کو بھارت کے شہر آگرہ میں پیدا ہونے والے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ممنون حسین کراچی میں انتقال کر گئے۔ ممنون حسین کے انتقال کی تصدیق انکے اہلخانہ کی جانب سے کی جا چکی ہے۔

مرحوم ممنون حسین کی سیاسی زندگی پر نظر ڈالی جائے تو وہ پیشے سے تاجر تھے۔ انھوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے گریجویٹ کیا۔ 1993 میں مسلم لیگ سندھ کے قائم مقام صدر سمیت دیگر عہدوں پر فائز رہے جبکہ 1999 میں ممنون حسین کو سندھ کا گورنر بھی مقرر کیا گیا۔

ممنون حسین نے دو ہزار تیرہ جولائی کے مہینے میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور ملک کے بارہویں صدر منتخب ہوئے۔ سابق صدر کے انتقال پر سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔