Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کا سخت سکیورٹی میں بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کا دورہ

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کا سخت سکیورٹی میں بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کا دورہ
October 13, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بےنظیر بھٹو میڈیکل کالج سے رواں برس سو طالب علم ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرینگے۔ کراچی کے علاقے لیاری کے عوام کی قسمت اس وقت جاگ گئی جب وی وی آئی پی موومنٹ کے پیش نظر انتظامیہ حرکت میں آئی۔ سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج لیاری کے دورہ کا پروگرام بنایا تو لیاری جنرل اسپتال کے اطراف پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ عمارتوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اسنائپر بھی تعینات کردیئے گئے۔ آصفہ بھٹو جب سکیورٹی کے سخت حصار میں کالج پہنچیں تو کالج کے طلبا کے ساتھ ساتھ میڈیا کو بھی ان سے دور رکھا گیا۔ ان کی جگہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے کالج کا اچانک دورہ کیا۔ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں لیاری میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات کو نظرانداز کیا گیا۔ آصفہ زرداری نے بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج لیاری میں مستقبل کے نوجوان ڈاکٹرز سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ لیاری میڈیکل کالج اے ون کیٹیگری میں شامل ہوا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔