Monday, November 28, 2022

سابق صدر آصف علی زرداری دبئی روانہ

سابق صدر آصف علی زرداری دبئی روانہ
کراچی(92نیوز)پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری دبئی روانہ ہوگئے وہ امریکا جائیں گے جہاں وہ نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے۔ تفصیلات کےمطابق سابق صدر آصف علی زرداری  اتوار کی شام کراچی سے دبئی کے لیے  روانہ ہوئے وہ تین روز قیام کے بعد امریکا جائیں گے جہاں وہ اکیس جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگےچیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی بیس جنوری کو لاہور سے امریکا کے لیے روانہ ہونگے ۔