Sunday, September 15, 2024

سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال داخل

سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال داخل
July 2, 2021

کراچی (92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی، ڈاکٹروں کی ہدایت پر اسپتال داخل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق والد کی علالت کے پیش نظر بلاول بھٹو اسلام آباد اور بختاور بھٹو خاوند کے ہمراہ فوراً دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔

بجٹ سیشن میں شرکت اور عدالت میں پیشی کی تھکن کی وجہ سے آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوئی۔