سابق صدرآصف زرداری امریکہ پہنچ گئے ، بلاول بھٹو کو بھی بلوالیا

اسلام آباد(92نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری امریکہ پہنچ گئےبلاول بھٹو کو بھی امریکہ بلوالیا،امریکی صدر کے ناشتے میں شرکت سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔
تفصیلات کےمطابق آصف علی زرداری منگل کے روز امریکہ پہنچ چکے ہیں انھوں نے پارٹی کے چئیرمن بلاول بھٹو کو بھی امریکہ بلوالیا ہے بلاول بھٹو اسلام آباد سے دبئی جائیں گے،جہاں سے وہ امریکہ کے لیے روانہ ہونگے پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو امریکی صدر باراک اوبامہ کے سالانہ ناشتنے میں بھی شرکت کرینگےجبکہ امریکی حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے،جن میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بلاول بھٹو اسلام آباد میں یورپی ممالک سمیت دیگر ممالک کے سفیروں سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی آصف علی زرداری کو اعتماد میں لیں گے،،پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کی سالگرہ بھی امریکہ میں ہی منائی جائے گی،جس میں خاندان کے دیگر افراد کی شرکت بھی متوقع ہے28 جنوری کو بلاول بھٹو امریکہ سے واپس اسلام آباد کے لیے روانہ ہونگے جبکہ دوسری جانب ارجنٹینا کے سفیر کی جانب سے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بلاول بھٹو کے اعزاز میں ظہرانے میں یوکے،چائینہ،فرانس ،ہالینڈ،جاپان،کوریا،جرمنی،رومانیہ،آسٹریا اور ہنگری کے سفیروں میں شرکت کی۔
پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن،شیری رحمان،فیصل کریم کنڈی،نوید قمر،ندیم چن،نور عالم ،پلوشہ خان،سلیم مانڈوی والا،مصطفی کھوکھرجمیل سومرو بھی بلاول کے ساتھ تھے۔