Thursday, September 19, 2024

سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
December 4, 2018
لاہور (92 نیوز) احتساب عدالت نے سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ دوران سماعت نیب تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ نیب نے چوالیس کروڑ روپے کی کرپشن کے شواہد حاصل کئے ہیں۔ رائے اعجاز کیخلاف پانچ کروڑ کی کرپشن ثابت کر چکے ہیں۔ رائے اعجاز پر الزامات کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے دو ہزار چودہ پندرہ میں ایک ارب روپے سے زائد کے بل پاس کئے جن میں کروڑوں کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔ دوسری طرف پیراگون ہاؤسنگ اسکیندل میں گرفتار قیصر امین بٹ کی احتساب عدالت پیشی ہوئی۔ نیب لاہور نے تفتیشی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے مبینہ بیان دیا کہ خواجہ سعدرفیق اور ندیم ضیاء نے چار ارب کی آٹھ سو مرلہ اراضی فروخت کی۔ نیب ذرائع کے مطابق قیصر امین بٹ نے تمام معالی معاملات کی تفصیلات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ احتساب عدالت نے قیصر امین بٹ کے جسمانی ریمانڈ میں آٹھ دن کی توسیع کر دی۔