Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
October 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقلی کا حکم دیا۔ فیصل رضا عابدی کو ہھتکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت سیشن جج سہیل ناصر نے پولیس سے استفسار میں کہا کہ کیا ملزم کو پہلے مقدمے میں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی؟۔ بتایا گیا پولیس ٹیم گرفتاری کیلئے کراچی گئی تھی لیکن خالی ہاتھ واپس لوٹی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پولیس کو اور جو کچھ ہو رہا ہے وہ نظر کیوں نہیں آرہا۔ یہ امتیازی سلوک کیوں ؟۔ حیرانگی ہورہی ہے کہ اسلام آباد پولیس اتنی ذمہ دار کیسے ہو گئی۔ یہاں تو لوگ درخواست دے دے کر مر جاتے ہیں  اور کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ روز میڈیا پر عدلیہ کیخلاف جو کچھ ہورہا ہے وہ نظر نہیں آتا آپ کو۔ ایک شخص سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد نکل رہا تھا اس کو گرفتار کر لیا۔ میں کسی کی حمایت نہیں کر رہا صرف مساوی نظام  کی بات کر رہا ہوں۔ بدقسمتی ہے کہ ہر کسی کو اپنی وردی کی پڑی ہوئی ہے۔ سیشن جج سہیل ناصر نے ریمارکس دئیے کہ یہ کیا فلسفہ ہے کہ ایسے لوگوں کو اشتہاری قرار دیدیا جاتا ہے جو تقریریں بھی کررہے ہوتے ہیں۔ عمران خان اور طاہر القادری کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا، وہ تقریریں کرتے رہے۔ سیون اے ٹی اے تو مذاق ہو گیا ہے ،جس پر دل چاہا لگا دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔