Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق سینیٹر فتح محمد حسنی کا بیٹا اور گارڈز غنڈا گردی کی ویڈیو سامنے آنے پر گرفتار

سابق سینیٹر فتح محمد حسنی کا بیٹا اور گارڈز غنڈا گردی کی ویڈیو سامنے آنے پر گرفتار
March 5, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق سینیٹر فتح محمد حسنی کے بیٹے عمیر حسنی کی اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ کافی شاپ پر غنڈ اگردی کی ویڈیو سامنے آگئی، 92 نیوز پر خبر نشر ہونے پر پولیس نے ملزم عمیر اور اس کے دو گارڈز کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں دولت اور طاقت کے نشے میں چُور امیرزادے کی اپنے اسلحہ بردار گارڈز کے ہمراہ غنڈا گردی ایک اور واقعہ سامنے آگیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عمیر حسنی نامی نوجوان اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ رات گئے ڈیفنس میں واقع کافی شاپ پہنچا جہاں اس نے کافی شاپ میں موجود خاتون کو حراساں کیا جبکہ گارڈز انتظامیہ اور اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

92 نیوز پر واقعہ کی خبر نشر ہوئی تو پولیس حرکت میں آئی فوری کارروائی کرکے عمیر اور اس کے دو گارڈز کو گرفتار کرلیا، ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کسی خاتون کو ہراساں نہیں کیا بلکہ مسلسل ہارن دینے پر پیچھے سے آنے والی گاڑی کے ڈرائیور سے تلخ کلامی ہوئی تھی کافی شاپ کے گارڈ زنے بھی اس سے الجھنے کی کوشش کی۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سابق سینٹر سردار فتح محمد حسنی کا بیٹا ہے جبکہ اس کے پاس موجود اسلحے کی جانچ پڑتال اور واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔