سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر افشاں لطیف کا گھر پر فائرنگ کا الزام

لاہور (92 نیوز) کاشانہ ویلفیئر کا معاملہ حل ہوا نہ ہی معصوم کائنات کے مبینہ قتل کا کوئی سراغ ملا سکا، سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے گھر پر فائرنگ کا الزام عائد کردیا۔
کاشانہ کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے ایک بار پھر الزامات کی بوچھاڑ کردی، کہتی ہیں اقراء کائنات کے قتل کی ایف آئی آر کیلئے درخواست دی تو گھر کے باہر فائرنگ کی گئی۔
افشاں لطیف نے کہا کہ گھر کا پانی اور بجلی بند کردی گئی، گیس اور پانی کی بحالی کی درخواست چیف سیکرٹری کو جمع کروا دی ہے۔
کاشانہ کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کے شوہر بھی میدان میں آگئے، نوشاد حمید کا کہنا ہے کہ راجہ بشارت نے بلا کر تمام مسائل حل کرنے اور افشاں کو بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی مگر اس پرپیش رفت نہ ہوئی۔
