Sunday, September 25, 2022

سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی کراچی میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی کراچی میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی
 کراچی (92 نیوز) سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی کراچی میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔ نیو ایم اے جناح روڈ پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی امامت میں نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان، وسیم اختر، پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال ، فاروق ستار اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ سیاسی رہنماوں نے نعمت اللہ خان کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ نعمت اللہ خان کا گزشتہ روز طویل علالت کے بعد نواسی برس کی عمر میں انتقال ہوا تھا۔ نعمت اللہ خان دو ہزار ایک سے دو ہزار پانچ تک کراچی کے ناظم رہے ۔