Friday, October 7, 2022

سابق سٹار کرکٹر وقار یونس 46 برس کے ہو گئے

سابق سٹار کرکٹر وقار یونس 46 برس کے ہو گئے

بوریوالہ ( 92 نیوز ) بوریوالہ ایکسپریس سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وقار یونس 46 برس کے ہوگئے ۔ آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔
بوریوالا ایکسپریس زندگی کے سفر میں 46 ویں اسٹیشن پر پہنچ گئی ۔ یارکرز کے سلطان پاکستان کا وقار سابق کپتان وقار یونس آج اپنی چھیالیسویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔
آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے مایہ ناز باؤلر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی وقار یونس کی سالگرہ کی تقریب سجائی ۔
وقار یونس نے بڑے بڑے بلے بازوں کو اپنے یارکرز ،باؤنسرز اور ریورس سوئنگ سے تگنی کا ناچ نچایا ۔ پروفیسر ڈینو کو ابھی تک وقار کےہاتھوں کلین بولڈ ہونا یاد ہوگا ۔
وقار یونس نے انٹرنیشنل کیرئیر میں 789 وکٹیں حاصل کیں ۔وقار یونس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کےعلاوہ کوچنگ بھی کی ۔ وقار اس وقت پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کےساتھ منسلک ہیں۔