Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق سندھ اسمبلی آنیوالے ارکان کی تنخواہوں ، مراعات میں 100فیصد اضافہ کرگئی

سابق سندھ اسمبلی آنیوالے ارکان کی تنخواہوں ، مراعات میں 100فیصد اضافہ کرگئی
August 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سابق جیالی سرکار نے عوام کا بھلا تو نہ کیا البتہ  اپنا بھلا کرنا نہ بھولی اور جاتے جاتے آنے والے ارکان کی تنخواہوں اور مراعات میں 100 فیصد اضافہ کرگئی ۔الزام کی زد میں آنے والی نگراں حکومت نے دودھ کا دودھ، پانی کا پانی کردیا۔ سابق سندھ اسمبلی نے ارکان اسمبلی کو ہر ماہ پچاس ہزار روپے تنخواہ، ایک لاکھ الاؤنس، 45 ہزار ہاوس رینٹ الاونس، ٹیلی فون اور موبائل فون کے اخراجات دینے کا بل منظور کیا تھا، بل میں دو لاکھ روپے سالانہ سفری الاونس اور ڈیڑھ لاکھ روپے کیش الاونس بھی شامل ہے۔ میڈیا میں خبریں چلیں تو  نگراں حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا گیا  جس کے بعد تردید سامنے آگئی، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ مراعات کا بل سابقہ اسمبلی نے منظور کیا تھا، نگراں حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔