Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سابق سری لنکن صدر مہندا راجہ پکشا کا بیٹا منی لانڈرنگ کے الزام میں چار افراد سمیت گرفتار

سابق سری لنکن صدر مہندا راجہ پکشا کا بیٹا منی لانڈرنگ کے الزام میں چار افراد سمیت گرفتار
January 31, 2016
کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا میں سابق صدر مہندا راجہ پکشا کے بیٹے کو چار افراد سمیت منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ سری لنکا کی پولیس نے سابق صدر مہندا راجہ پکشا کے بیٹے یوشیتھا کو چار افراد سمیت گرفتار کر لیا ہے جن میں سابق صدر کے ترجمان اور موجودہ وزیر پورٹس ارجنا رانا ٹنگا کے بھائی بھی شامل ہیں۔ ستائیس سال کے نیول افسر اور سری لنکا کی رگبی ٹیم کے کپتان یوشیتھا کو چھے گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ سابق صدر بھی عدالت میں موجود تھے۔ مہندا راجہ کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام پر اعتماد ہے اور انہیں انصاف ملے گا۔ سابق صدر مہندا راجہ پکشا کے بھائی اور اقتصادی ترقی کے سابق وزیر باسل، سابق سیکریٹری دفاع گوئٹابایا اور مہندا راجہ پکشا کے بڑے بیٹے سے بھی الزامات پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔