Tuesday, September 27, 2022

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ایل ایل بی کے امتحان میں فیل ہو گئے

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ایل ایل بی کے امتحان میں فیل ہو گئے
 مظفرآباد (92 نیوز) بہاوالدین زکریا یونیورسٹی نے ایل ایل بی کے نتائج کا علان کر دیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی الیکشن کے بعد ایل ایل بی کے امتحان میں بھی فیل ہو گئے۔ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے ایل ایل بی پارٹ ون کے نتائج کا علان کر دیا گیا جس میں جمشید دستی تمام مضامین میں فیل ہو گئے۔ جمشید دستی نے گزشتہ برس رول نمبر 1744 کے ساتھ گورنمنٹ سائنس کالج میں ایل ایل بی کے امتحانات دئیے تھے۔ سات مضامین میں جمشید دستی نے  کل 113  نمبر حاصل کیے۔ اس سے قبل جمشید دستی عام انتخابات 4 سیٹوں پر الیکشن ہار چکے ہیں۔