Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سابق رکن اسمبلی راشدہ یعقوب ، شیخ یعقوب کی نااہلی کیخلاف اپیلوں پر سماعت

سابق رکن اسمبلی راشدہ یعقوب ، شیخ یعقوب کی نااہلی کیخلاف اپیلوں پر سماعت
June 3, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)سپریم کورٹ میں سابق رکن اسمبلی راشدہ یعقوب اور شیخ یعقوب کی نااہلی کے خلاف اپیلوں پر سماعت  ہوئی ، سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔

عدالت نے مخالف فریق کو وکیل کرنے کے لئے مہلت دے دی  ۔ دوران سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ  جسٹس عمر عطاء بندیال، راشدہ یعقوب کی تو سپریم کورٹ تک

نا اہلی ہو چکی ہے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ ایک راؤنڈ میں نااہلی ہونے کے بعد دوبارہ مقدمہ بازی کیسے ہو سکتی ہے ۔

راشدہ یعقوب کے وکیل نے کہا کہ  سپریم کورٹ نے قانون کے مطابق الیکشن لڑنے کی آ بزرویشن دی تھی۔ جسٹس قاضی محمد امین نے استفسار کیا کہ  کیا قرضے واپس کئے سیدھے سوال کا سیدھا جواب دیں۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ  4 میں سے 3 بینکوں کے قرضے واپس کئے جا چکے ہیں ، ایک بینک نے قرضہ معاف کردیا تھا۔

عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ۔