سابق حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوئی ،فیاض الحسن چوہان
لاہور ( 92 نیوز) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک بار پھر سابقہ حکومت کو نشانے پر رکھ لیا اور کہا کہ چھلاوہ نما آدمی جو اپنے آپ کو خادم اعلیٰ کہا کرتا تھا مسئلے حل نہیں کرسکا،کئی اضلاع میں ہیلتھ کارڈ کا پریمیئم ہی نہیں دیا گیا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ 17 اضلاع میں تین لاکھ مالیت کا ہیلتھ انشورنس کارڈ کے اجرا کا اعلان کیا گیا تھا مگر 13اضلاع میں آغاز کیا اور ان میں سے بھی 3 اضلاع کے کارڈ جاری کر دیئے مگر پریمیئم نہیں دیا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پہلے تو ایک ہیلتھ منسٹر بنایا تھا، وہ تھا تو انسانوں کاہیلتھ منسٹر لیکن وہ زمینوں کا زیادہ ہیلتھ منسٹر تھا، پیراگون سوسائٹی کی طرف اس کی زیادہ توجہ ہوتی تھی۔