Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک اصل منزل سے ہٹ گیا، وزیراعلیٰ بزدار

سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک اصل منزل سے ہٹ گیا، وزیراعلیٰ بزدار
January 30, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت سابق دور کی غلطیوں اور خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، دوران گفتگوانہوں نے منتخب نمائندوں کو حلقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی۔ کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پوری توجہ ہے۔ منتخب نمائندوں کی ترجیحات کے مطابق اور مشاورت سے ان کے حلقوں میں عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا ہم سب نے ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ وزارت اعلیٰ صرف عہدہ نہیں بلکہ بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے۔

سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیا۔ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا۔ عوام بنیادی ضرورتوں کو ترستے رہے اور حکمران اقتدار کے مزے لوٹتے رہے۔

پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جاری منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں۔ زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا، اب صرف کام ہوتا ہے اور ہم عمل کرکے دکھاتے ہیں۔ شہروں کے ساتھ دوردراز علاقوں میں بھی ایجوکیشن اور ہیلتھ فسلیٹز کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔

ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر محمد حنیف پتافی، شہاب الدین خان، محمد شفیع، جاوید اختر لنڈ، علمدار قریشی، عبدالحئی دستی، سردار فاروق دریشک، سردار احمد علی خان دریشک، احمد شاہ کھگہ، ملک ندیم عباس بارا، سرفراز حسین اور محمد آصف شامل تھے۔ چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔