Saturday, February 4, 2023

سابق حکمرانوں نے ملک کو قرضوں میں دبودیا، فردوس عاشق اعوان ‏

سابق حکمرانوں نے ملک کو قرضوں میں دبودیا، فردوس عاشق اعوان ‏
اسلام آباد (92 نیوز)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے موجودہ ملکی حالات کا ذمہ دار سابق حکمرانوں کو ٹھہرادیا ، اور کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا ، ماضی کی غلط پالیسیوں نے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر راولپنڈی میں قائم پناہ گاہ کا دورہ  کیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا پناہ گاہیں بنانے کا ویژن عمران خان اور ان کی اہلیہ کا تھا ، وہ دن دور نہیں جب یہ لوگ پناہ گاہوں کی بجائے اپنے گھروں میں مقیم ہوں گے ۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ملک کے اندر سوچ بدلنے کے ساتھ ساتھ بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے  ، اپوزیشن کی تنقید بلا جواز ہے  ، انہیں اپنے دور حکومت کا حساب دینا ہے ۔