Monday, September 26, 2022

سابق جیلر امان اللہ نیازی قتل کیس میں ایم کیوایم کے 12کارکن اشتہاری قرار

سابق جیلر امان اللہ نیازی قتل کیس میں ایم کیوایم کے 12کارکن اشتہاری قرار
کراچی(92نیوز)انسداددہشت گردی عدالت نےسابق جیلرامان اللہ نیازی قتل کیس میں ایم کیوایم کے12کارکنوں کواشتہاری قراردیدیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں سینٹرل جیل کےسابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ امان اللہ نیازی قتل کیس کی سماعت ہوئی توپولیس کی جانب سےاس باربھی ملزموں کی گرفتاری میں ناکامی کی رپورٹ پیش کی گئی،جس پرعدالت نےقتل میں ملوث ایم کیوایم کےبارہ کارکنوں سیعدبرہم،نعیم چکنا،ساجدسجواورنعمان عرف نومی سمیت دیگرکواشتہاری قراردیدیا۔ نائن زیروسےگرفتارملزم عبیدکےٹوکی جانب سےامان اللہ نیازی قتل کیس میں ان تمام ملزموں کےنام ظاہرکئےگئےتھے۔ واضح رہےکہ سابق جیلرامان اللہ نیازی کوپریڈی تھانےکی حدودمیں فائرنگ کرکےمحافظ سمیت قتل کردیاگیاتھا۔