Thursday, February 2, 2023

سابق جنوبی افریقن کرکٹر شین برگر سکاٹ لینڈ کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

سابق جنوبی افریقن کرکٹر شین برگر سکاٹ لینڈ کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
 ایڈن برگ (92 نیوز) سابق جنوبی افریقن کرکٹر شین برگر سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے ۔ انہیں گرانٹ بریڈبورن کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے اور وہ مارچ میں اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں شین برگر نے کہا کہ سکاٹش کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونا ان کیلئے اعزاز ہے اور وہ بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ سابق جنوبی افریقن کرکٹر شین برگر نے مزید کہا اپنے تجربے سے سکاٹ لینڈ ٹیم کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کروں گا۔