Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوجوت سنگھ سدھو نے کپتان کی تقریب حلف برداری میں شرکت باعث اعزاز قرار دیدی

نوجوت سنگھ سدھو نے کپتان کی تقریب حلف برداری میں شرکت باعث اعزاز قرار دیدی
August 2, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان اور کامیڈی شو کے جج نوجوت سنگھ سدھو بھی عمران خان کے دیوانے نکلے۔ عمران خان کی بےحد تعریفوں کے بعد وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کو باعث اعزاز قرار دے دیا۔ سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان اورکامیڈی شو کے جج نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھیجا جانے والا دعوت نامہ قبول کر لیا اور کہا کہ پاکستان جا کرعمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا انکے لیے باعث اعزاز ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں نوجوت سنگھ سدھو کا کہناتھا کہ عمران خان نے مشکل حالات میں دنیا کو اپنا کردار دکھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کی دنیا میں جہاں سیاستدانوں پر یقین نہیں رہا وہاں عمران خان  کو دیکھتے ہی ان پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں میں لوگوں کو متحد کرنے اور رکاوٹوں کو ہٹانے کی قابلیت ہوتی ہے، لہٰذا وہ اس تقریب حلف برداری میں ضرور شرکت کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی بطور وزیر اعظم حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، سنیل گواسکر، کپل دیو اور اداکار عامر خان کو دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔ نوجوت سنگھ سدھو یہ دعوت نامہ قبول کرنے والے پہلے شخص ہیں۔