Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سابق بھارتی کرکٹراظہرالدین کی تیسری شادی کی تردید

سابق بھارتی کرکٹراظہرالدین کی تیسری شادی کی تردید
December 21, 2015
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کی کرکٹ  ٹیم کے سابق کپتان محمد  اظہر الدین نے امریکی شہری  شینن میری سے شادی کی تردید کردی  ہے باون سالہ کرکٹر سے متعلق  انڈین  میڈیا کا  دعویٰ  ہے کہ انہوں نے نئی دہلی میں مقیم  امریکی   دوشیزہ سے   تیسری  شادی کرلی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی میڈیا میں ان دنوں  بھارتی کرکٹ   ٹیم کے سابق  کپتان کی تیسری شادی  کا خوب  چرچا ہے۔ میڈیا  رپورٹس کے مطابق  اظہر الدین سنگیتا بجلانی کو طلاق دینے کے بعد شینن کے ساتھ رہ رہے ہیں  پہلی بار شینن کے ساتھ   اظہر الدین کی تصویریں  دو ہزار تیرہ میں وائرل ہوئیں جب وہ  پیرس میں سیاحت کے لیے گئے ہوئے تھے  دوسری جانب  دلہا میاں کچھ  ماننے کو  تیار نہیں۔ محمد اظہر الدین نےٹوئٹر   پر لکھا  ہے کہ ان کی تیسری شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور  اس کا  حقیقت سے دور کا  بھی تعلق نہیں۔ سابق کرکٹر کی پہلی شادی نورین نامی خاتون سے ہوئی تھی جس میں سے ان کے دو بیٹے ہیں نو سال بعد اظہر الدین نے نورین کو طلاق دی  جس کے بعد انہوں نے ماڈل اور اداکارہ سنگیتا بجلانی سے شادی کی تاہم دو ہزار دس میں  اظہر الدین   اور  سنگیتا  کی بھی علیحدگی ہوگئی۔