سابق ایڈیشنل سیکرٹری غلام مرتضی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ایڈیشنل سیکرٹری غلام مرتضی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج نثار بیگ نے ایڈیشنل سیکرٹری رانا غلام مرتضی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے گرفتار سابق ایڈیشنل سیکرٹری راناغلام مرتضی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری رانا غلام مرتضی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔رانا غلام مرتضی پر الزام ہے کہ اس نے سینٹ ہاو¿سنگ سوسائٹی کی 92 کینال اراضی سستے داموں فروخت کی ہے۔