Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں بڑی پیشرفت، اہلیہ اور بیٹے نے ملزم منہاج قاضی کو شناخت کرلیا

سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں بڑی پیشرفت، اہلیہ اور بیٹے نے ملزم منہاج قاضی کو شناخت کرلیا
May 14, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کی بیوہ اور بیٹے نے کراچی کی مقامی عدالت میں ایم کیو ایم کارکن منہاج قاضی کو شناخت کر لیا۔ کراچی کی مقامی عدالت میں کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس کی شناخت پریڈ ہوئی تو ایم کیو ایم کارکن منہاج قاضی کو دس فرضی ملزموں کے درمیان کھڑا کر کے شاہد حامد کی بیوہ اور بیٹے کو شناخت کیلئےعدالت میں بلوایاگیا۔ دونوں نے ایم کیو ایم کارکن منہاج قاضی کو قاتل کے طور پر شناخت کر لیا۔ کیس کے مرکزی ملزم ایم کیو ایم کارکن صولت مرزا کو پھانسی دی جا چکی ہے۔ سابق ایم ڈی کے ای ایس ای شاہد حامد کو انیس سو ستانوے میں کراچی کے علاقے گزری میں قتل کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔