Saturday, October 1, 2022

سابق ایم ڈی سوئی سدرن کی درخواست ضمانت پر ڈی جی رینجرز اور نیب کو نوٹس

سابق ایم ڈی سوئی سدرن کی درخواست ضمانت پر ڈی جی رینجرز اور نیب کو نوٹس
کراچی(92نیوز)سندھ ہائیکورٹ نےسابق ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی شعیب وارثی کی درخواست ضمانت پرڈی جی رینجرزاورنیب کونوٹس جاری کردیے۔ تفصیلات کےمطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق مینجنگ ڈائریکٹرسوئی سدرن گیس کمپنی شعیب وارثی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی توعدالت نےڈی جی رینجرزاورنیب کونوٹس جاری کردیے۔ ادھرعدالت نےسابق ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی زوہیر صدیقی کی میٹھا رام ہاسٹل میں حراست پرنیب سےسترہ دسمبرتک جواب طلب کرلیا،عدالت نےحکم دیاکہ زوہیرصدیقی کامیڈیکل اوراہلخانہ سےملاقات کرانےکاحکم بھی دیدیا۔