Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام
January 23, 2018

راولپنڈی (92 نیوز) سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے ۔
دن کے اجالے میں معصوموں کو جعلی مقابلوں میں ابدی نیند سلانے والا رات کے اندھیرے میں باہر بھاگنے میں ناکام ہو گیا ۔
ایف آئی اے نے سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو دبئی جانے کی پرواز سے آف لوڈ کر دیا ۔
92 نیوز نے راﺅ انوار کے دبئی ٹکٹ کی کاپی اور آف لوڈ کئے جانے کا لیٹر بھی حاصل کر لیا ۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق راﺅ انوار گزشتہ شب 2 بجے غیر ملکی پرواز ای کے 615 سے دبئی جانا چاہتے تھے ۔ امیگریشن کاﺅنٹر پر ایف آئی اے عملے نے بیرون ملک سفر کے لئے حکومتی اجازت نامہ مانگا جو وہ نہ دکھا سکے ۔
بطور سرکاری ملازم بیرون ملک سفر کے لئے ایکس پاکستان لیو کا سرٹیفکیٹ لازمی موجود ہونا چاہئے تاہم راﺅ انوار کے پاس سرٹیفکیٹ موجود نہیں تھا ۔
پرواز سے آف لوڈ ہونے کے بعد راو انوار واپس چلے گئے اور جاتے ہوئے انہیں ایئر پورٹ پر موجود سپیشل برانچ راولپنڈی اے ایس ایف اور ایف آئی اے سمیت کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے عملے نے گرفتار نہیں کیا ۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ راو انواز ایئرپورٹ سے واپس اسلام آباد میں اپنے قریبی عزیز کی رہائشگاہ روانہ ہوئے ۔