Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی گرفتار نہ ہو سکا

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی گرفتار نہ ہو سکا
January 25, 2018

کراچی (92 نیوز) جعلی پولیس مقابلے کرنے والا قانون کی گرفت سے باہر ہے ۔
سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار مقدمہ درج ہونے کے تین دن بعد بھی گرفتار نہ ہو سکا اور نہ ان کی کور ٹیم کا کوئی رکن پکڑا جا سکا ہے ۔
ذرائع کے مطابق راو انوار ضمانت قبل ازگرفتاری کروانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے ضمانت کے لئے نامور وکلا سے رابطہ بھی کیا ہے ۔ راو انوار دوسرے صوبےکی اعلی عدلیہ سے ضمانت کروانا چاہتا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ضمانت منظور ہو گئی تو راو انوار منظرعام پر آئے گا ۔
ادھر نقیب اللہ کو انصاف دلوانے کے لئے سہراب گوٹھ پر چوتھے دن بھی کیمپ لگا ہوا ہے ۔ کیمپ میں اہل علاقہ اور متاثرین ملیر پولیس کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ سب کا مطالبہ ہے کہ راو انوار اور ان کی ٹیم کو انجام تک پہنچایا جائے ۔
گذشتہ روز اے ایس آئی اکبر اور دو اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ ملزمان سے مختلف مقابلوں کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے ۔