Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس،عمران خان کی جائیداد کی ضبطگی کی کارروائی شروع

سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس،عمران خان کی جائیداد کی ضبطگی کی کارروائی شروع
July 14, 2017

اسلام آباد(92نیوز)سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع ہوگئی ۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کی ا نسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے دونوں اشتہاری ملزمان کی مسلسل عدم حاضری پر تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے ایس ایچ اور سیکرٹریٹ کو ملزمان کی جائیداد کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کی بطور گواہ طلبی کا سمن جاری کردیا۔ عدالت نے مقدمے کے مزید 3گواہوں کے بھی سمن جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20جولائی تک ملتوی کردی۔