Saturday, September 14, 2024

سابق ایئرچیف مصحف میر کا طیارہ فنی خرابی اور پائلٹ کی غلطی کے باعث حادثے کا شکار ہوا

سابق ایئرچیف مصحف میر کا طیارہ فنی خرابی اور پائلٹ کی غلطی کے باعث حادثے کا شکار ہوا
October 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پی اے سی کی ذیلی کمیٹی میں آڈٹ حکام نے بتایا ہے کہ 1991 میں خریدا گیا طیارہ خراب تھا، مصحف علی میر اسی طیارہ حادثہ میں شہید ہوئے۔ تفصیلات کےمطابق میاں عبدالمنان کی زیرصدارت پبلک اکاونٹس کی عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ سابق ایئرچیف مصحف علی میر کا طیارہ فنی خرابی اور پائلٹ کی غلطی کے باعث گرا۔ پی اے ایف حکام نے کمیٹی کو  بتایا کہ یہ طیارہ 1991میں آرمی چیف کے لیے خریدا گیا تھا، جون اُنیس سو ترانوے میں طیارے کے معائنے کے دوران  اسکی پرواز کو مشکوک قرار دیا گیا تھا،اُنیس سو چھیانوے کے دوران یہ طیارہ ایئرچیف کے زیر استعمال چلا گیا۔ پی اے سی عملدرآمد کمیٹی نے واقعے کی نوے روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔