سابق امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی پیر کو شروع ہوگی

واشنگٹن (92 نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی مشکلات کم نہ ہوئیں، امریکی سینٹ میں سابق صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی پیر کو شروع ہوگی۔
سینٹ اکثریتی لیڈر چک شومر کا کہنا ہے کہ اسپیکر نینسی پلوسی پیر کو مواخذے کا آرٹیکل سینیٹ کو بھیجیں گی۔
سابق صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی منصفانہ انداز میں آگے بڑھے گی۔ سینیٹرز کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ ٹرمپ نے حامیوں کو امریکا کے خلاف بغاوت پر اکسایا یا نہیں۔