Sunday, February 25, 2024

سابق امریکی صدر جارج بش کی بیوی کی آخری رسومات کے بعد طبیعت بگڑ گئی

سابق امریکی صدر جارج بش کی بیوی کی آخری رسومات کے بعد طبیعت بگڑ گئی
April 24, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) سابق امریکی صدر جارج بش کی بیوی کی آخری رسومات کے بعد طبیعت بگڑ گئی۔ علالت کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سابق امریکی صدر جارج بش کے خاندان کے ترجمان جم میک گرا کےمطابق جارج بش کوانفیکشن کے باعث ہیوسٹن کے میتھوڈسٹ اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ تر جمان کے مطابق امریکا کے 41 ویں صدر 92 سالہ جارج بش پہلے ہی رعشہ کے مرض میں بھی مبتلا ہیں اور وہ چلنے پھرنے کیلئے وہیل چیئر یا بجلی سے چلنے والا اسکوٹر استعمال کرتے ہیں۔ دو سال قبل 2015 میں بھی جارج بش گردن کی ہڈی ٹوٹ جانے کے باعث اسپتال میں داخل رہ چکے ہیں۔ بش سینئر 1989 سے 1993 تک امریکا کے صدر رہ چکے ہیں ۔