Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکہ کی جانب سے سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کا گارڈ عالمی دہشت گرد قرار

امریکہ کی جانب سے سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کا گارڈ عالمی دہشت گرد قرار
November 24, 2021 --- ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کے گارڈ کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا گیا۔

امراللہ صالح کے گارڈ ثنا اللہ غفاری کو امریکا نے دہشت گرد قرار دیا۔ ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا ثنا اللہ غفاری داعش افغانستان کا مرکزی امیر ہے۔ غفاری عرف شہاب المہاجر کا سرکاری شناختی کارڈ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہو گیا۔ شناختی کارڈ سے غفاری کے نائب صدر کے دفتر کا گارڈ ہونے کی تصدیق ہوئی۔