Monday, November 28, 2022

سابق آسٹریلوی کپتان آئن چیپل کی ایک بار پھر پاکستانی ٹیم  کیخلاف ہرزہ سرائی

سابق آسٹریلوی کپتان آئن چیپل کی ایک بار پھر پاکستانی ٹیم  کیخلاف ہرزہ سرائی

 کینبرا(سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی کرکٹرآئن چیپل پاکستان کیخلاف  ہرزہ سرائی سے باز نہ آئےکہتے ہیں پاکستانی ٹیم کارکردگی بہتر بنائے یا  گھر بیٹھ  جائےدوسروں کیخلاف زہر اگلنےوالے  چیپل ایشیا میں اپنی ٹیم کی کارکردگی بھول گئے۔

تفصیلات کےمطابق سابق آسٹریلوی کپتان پاکستان دشمنی میں تمام حدیں  پار کر گئےکارکردگی بہتر بنانے تک پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورہ آسٹریلیا کی دعوت نہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان کے خلاف مسلسل زہر اگلنے والے این چیپل آسٹریلیا کی ایشیائی پچوں پر بدترین کارکردگی بھول گئے چیپل یاد رکھیں کہ  لنکن ٹائیگرز کےہاتھوں کینگروز کی درگت زیادہ پرانی بات نہیں ۔

پاکستان نے  ہی یو اے ای میں آسٹریلیا کو  ٹیسٹ سیریز میں دھول چٹائی تھی،مصباح  کی کارکردگی اور کپتانی پر سوال اٹھانےوالے ای این چیپل کو شائد یہ معلوم  نہیں  کہ مصباح نے  ٹیسٹ کی تیز ترین سنچری آسٹریلیا  کیخلاف ہی بنائی تھی۔

گرین کیپس کیخلاف ہرزہ سرائی ای  این چیپل کا مشغلہ بن چکا ہےپاکستان کے خلاف  زہر اگلنے والے  ایشیائی پچوں پر اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی  ذہن میں رکھیں