Wednesday, October 5, 2022

سابق آرمی چیف نے اپنے انٹر ویو کی تردید کر دی : سینئر صحافی سلیم صافی

سابق آرمی چیف نے اپنے انٹر ویو کی تردید کر دی  : سینئر صحافی سلیم صافی
اسلام آباد(92نیوز)سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام " ہم دیکھیں گے" میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی نے اپنے انٹرویو کی تردید کی ہے  انہوں نے ایسا کبھی انٹرویو دیا ہی نہیں اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان  کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف ایسا انٹرویو دے ہی نہیں سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ  جنرل ریٹائرڈ  اشفاق پرویز کیا نی نے ایک غیر ملکی اخبار کو دئیے گئے  انٹرویو میں کہاتھا کہ  ان کے دور میں  آپریشن  اس لئے شروع نہیں  کیا  گیا کہ دہشت گردوں کے ملک بھر میں پھیلنے کا خدشہ تھا آپریشن کی صورت میں دہشت گرد قومی سطح  پر خطرے کا باعث بن سکتے تھے۔