Saturday, July 27, 2024

سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت 71پولیس افسروں کیخلاف انکوائری شروع

سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت 71پولیس افسروں کیخلاف انکوائری شروع
March 16, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) نیب نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت 71 پولیس افسروں کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا۔ نیب نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی سمیت 71 پولیس افسروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سابق آئی جی سندھ کےخلاف منی لانڈرنگ اور بدعنوانی سمیت دیگر چھے سنگین الزامات کی تحقیقات کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ سندھ پولیس کے چار ڈی آئی جیز کے خلاف انعامی رقوم، بجلی کے بلوں اور پولیس اہلکاروں کی وردیوں کی مد میں بدعنوانیوں کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ چودہ ایس ایس پیز اور ایس پیز کےخلاف بھی تحقیقات کر رہی ہے۔ تمام ایم ڈی اوز، پولیس کے سٹور انچارج اور چار کلرکوں کے خلاف بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔