Saturday, February 4, 2023

سابق آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کی صاحبزادی انتقال کر گئیں

سابق آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کی صاحبزادی انتقال کر گئیں
September 2, 2018 ویب ڈیسک

لاہور( 92 نیوز)سابق آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کی صاحبزادی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

نماز  جنازہ گیریژن مسجد کینٹ میں اداکی گئی جس میں بیوروکریٹس،سیاستدانوں اور پولیس کے اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔ سابق آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کی صاحبزادی علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھیں جو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ،مرحومہ کی نماز جنازہ گیریژن مسجد کینٹ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق چیف جسٹس تصدق حسین  جیلانی ، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا، آر پی او گوجرانوالہ ذوالفقار حمید، سابق سی سی پی او لاہور اسلم ترین، ایڈیشنل آئی جی فیصل شاہکار سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔