سابق آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ الزامات سے بری

اسلام آباد(92نیوز)سابق آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو تمام الزامات سے بری کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کے خلاف دھرنوں میں حکم عدولی کی انکوائری مکمل کر لی گئی ہے ۔ محکمانہ انکوائری ڈی جی ایف آئی اے اکبر خان ہوتی نے کی ہے اور انکوائری رپورٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد اس معاملے پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔