Wednesday, October 5, 2022

سائی کے گیگنم سٹائل کے نئے گانے کی دھوم‘ دو کروڑ افراد نے دیکھ لیا

سائی کے گیگنم سٹائل کے نئے گانے کی دھوم‘ دو کروڑ افراد نے دیکھ لیا
سیول (ویب ڈیسک) دوہزار بارہ میں ایک پروگرام میں اپنا تعارف کروانے والے سائی نے گیگنم سٹائل سے پوری دنیا میں دھوم مچائی۔ گلوکار کا نام گینزورلڈ بک میں بھی لکھا گیا۔ سائی نے تین سال بعد ایک اور گانا ریلیز کر کے پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ ویڈیو کو ایک دن میں ہی دو کروڑ افراد نے دیکھ لیا۔ تفصیلات کے مطابق گیگنم سٹائل کے پہلے گانے کو ہرطبقے سے تعلق رکھنے والے فرد نے پسند کیا اور گانے نے خوب دھوم مچائی تھی۔ سائی اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون سے بھی ملے جس پر بان کی مون نے نا صرف سائی کی تعریف کی تھی بلکہ خود بھی ڈانس کی کوشش کی۔ یہی نہیں امریکی صدر سے لے کر بڑ ے کھلاڑی بھی سائی کے دلدادہ ہیں۔ تین سال بعد سائی نے ایک اور گانا ریلیز کر دیا جس کی ویڈیو نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ لوگ گانے کو بہت پسند کر رہے ہیں۔ مختلف سوشل ویب سائٹس پر اب تک چوبیس گھنٹے میں دو کروڑ افراد یہ گانا دیکھ چکے ہیں۔ کورین گلوکار سائی جن کا مکمل نام پارک جائی سونگ ہے دنیا بھر کے مقبول ترین گلوکار مانے جاتے ہیں۔